ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / فورلین ہائی وے ٹھیکیدار کمپنی ٹول فیس کے ذریعے وصول کردہ  کروڑوں روپیوں کی جانکاری کیوں نہیں دے رہی ہے؟

فورلین ہائی وے ٹھیکیدار کمپنی ٹول فیس کے ذریعے وصول کردہ  کروڑوں روپیوں کی جانکاری کیوں نہیں دے رہی ہے؟

Tue, 11 Jul 2023 21:08:36    S.O. News Service

کاروار11:؍جولائی   (ایس اؤ نیوز) اترکنڑاضلع نگراں کار وزیر منکال وئیدیا کی طرف سے  کنداپور سے کاروار کے ماجالی تک کی فورلین 66پر واقع تین ٹول پلازہ پر فیس وصولی بند کئے جانے کےمتعلق دی گئی ہدایت کے بعد منگل کو انکولہ ٹول گیٹ پر ٹول وصولی بند کردی گئی ہے، البتہ بھٹکل کے شیرور اور کمٹہ میں ٹول وصولی جاری ہے۔ البتہ ٹول فیس  وصولی کو بند کئے جانے کا عوامی سطح پر مطالبہ زور پکڑ سکتا ہے اس کے علاوہ ٹول فیس کے ذریعے وصول کردہ  کروڑوں روپیوں  کی جانکاری عوام کے سامنے پیش کرنے کی مانگ بھی اُٹھنے لگی ہے۔ 

قومی شاہراہیں نجی اور سرکاری (عوامی ) اشتراک سے تعمیر کئے جاتےہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ٹھیکیدار کمپنی کو ٹول فیس وصولی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ  ٹول فیس کے ذریعے سالانہ کتنی فیس جمع کی گئی ہے اس کی جانکاری عوام کو کیوں نہیں دی جارہی ہے؟  فورلین قومی شاہراہ 66کی ٹھیکدار کمپنی پچھلے تین برسوں سے ٹول فیس وصول کررہی ہے اور مزید 27سالوں تک وہ ٹول فیس وصول کرسکتی ہے۔ متعلقہ منصوبہ کل 2600کروڑروپیوں کا ہے۔ فورلین قومی شاہراہ پرسالانہ کتنی سواریاں گزرتی ہیں؟ ٹول فیس وصولی کی سالانہ شرح کیا ہے ؟ عوام  اس کی مکمل جانکاری چاہتے ہیں۔

وزیر نے کی عوام کی ترجمانی:قومی شاہراہ 66 فورلین تعمیری کام کی ٹھیکدار کمپنی آئی آر بی نے 75فی صد تعمیری کام تکمیل ہونے کی بات کہتےہوئے 2020سے ہی ٹول فیس کی وصولی شروع کی ہے۔ اس کے بعد تین سال ہوگئے ابھی تک کام مکمل نہیں ہواہے۔ پرانے برج اور سڑکوں کو ترقی دے کر پیسہ وصول کیا جارہا ہے۔ آئی آر بی کمپنی کے غیر سائنٹفک کاموں کی وجہ سے کاروار سے بھٹکل تک شاہراہ کنارے رہائش پذیر خاندانوں کو نقصان پہنچاہے۔ مصنوعی سیلاب اور تالاب کی تشکیل عام ہے، آئی آر بی کی غفلت کی وجہ سے پچھلے 9سالوں میں کئی ایک حادثات وقوع پذیر ہوئےہیں اور کئی سارے لوگ جان سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کام مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹول فیس میں اضافہ کرنا بہت ہی غلط ہے۔ اسی لئے ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا نے کہا تھا کہ آج سے ہی ٹول فیس کی وصولی بند کریں گے۔


Share: